ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس کے ساتھ اتحاد پر بولے اروند کجریوال ، ہم ان کے بغیر دہلی کی تمام ساتوں نشستیں جیت رہے ہیں

کانگریس کے ساتھ اتحاد پر بولے اروند کجریوال ، ہم ان کے بغیر دہلی کی تمام ساتوں نشستیں جیت رہے ہیں

Wed, 13 Mar 2019 00:15:30    S.O. News Service

نئی دہلی ،12 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کانگریس کے ساتھ اتحاد پر کہا کہ ہم ان کے بغیر ہی دہلی کے ساتوں سیٹوں پر جیت رہے ہیں۔کیجریوال نے منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے بی جے پی اور کانگریس پر نشانہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک انتخابات میں پی ایم بنانے کے لئے ووٹ دیتے تھے، اس بار لوگ مکمل ریاست کے لئے ووٹ دیں گے۔گزشتہ 70 سال سے دہلی کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی، استحصال اور توہین ہو رہی ہے۔پانچ سال میں بی جے پی اور پی ایم مودی نے دھوکہ دیا ہے۔کیجریوال نے کہاکہ بابا صاحب نے آئین میں سب کا ایک ووٹ بتایا تھا۔لیکن دہلی کے نصف ووٹ ہے، باقی کا مکمل ووٹ ہے۔دہلی میں خواتین غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں، نشہ فروخت ہو رہے ہیں۔پولیس لوگوں کی سنتی نہیں۔پولیس ہمارے پاس آئے گی تو خواتین رات 11 بجے بھی بے خوف گھوم سکیں گی۔دہلی پولیس وزیر داخلہ اور وزیر اعظم کے انڈر آتی ہیں، ان سے کس طرح ملیں؟ دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال نے کہاکہ ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے انکم ٹیکس دہلی مرکز کو دیتا ہے، جس کے نتیجے میں صرف 325 کروڑ ملتا ہے۔دہلی ملک میں دوسرا سب سے زیادہ ٹیکس دیتی ہے۔دہلی میں دو لاکھ سے زیادہ ویکنسی ہیں، لیکن نکال نہیں سکتے۔دہلی مکمل ریاست بنے گا تو نئے روزگار، نئے کالج کی سہولت ہوگی۔ دہلی والوں کو کام میں 85 فیصد ریزرویشن دیں گے۔اگر مکمل ریاست ہو تو دہلی میں اتنے اسکول کالج کھول دیں گے کہ کسی کو باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔کانگریس کے ساتھ اتحاد پر انہوں نے کہاکہ میڈیا میں کانگریس کی طرف سے مسلسل اتحاد کی معلومات آ رہی ہے۔ہمارے اندرونی سروے کے مطابق مکمل ریاست کے معاملے پر کانگریس کے ساتھ جائے بغیر ساتوں سیٹ جیت رہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے بعد ہم نے پوچھا کہ بی جے پی کو فائدہ ہو گا یا نقصان؟ 56 فیصد لوگوں نے کہا کہ نقصان ہوگا۔ہم کہہ رہے ہیں کہ انتخابات کے پہلے تنازعہ ضرور کروائیں گے۔


Share: